Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان کی 15 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 16 فلیٹ اور گاڑیاں جل کر تباہ

متحدہ عرب امارات میں جمعے کو عجمان میں شیخ خلیفہ بن زاید سٹریٹ پر النعیمہ تھری کے علاقے میں ایک 15 منزلہ رہائشی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امارات الیوم کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملنے پرعمجان پولیس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کیں اور آگ پر قابو پالیا۔
آگ عمارت کے اگلے حصے میں لگی، رہائشیوں کو بحفاطت نکال لیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس آپریشنز بریگیڈیئر جنرل عبداللہ سیف المطروشی نے بتایا کہ ’رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔‘
’رہائشیوں کا تحفظ یقینی بنانے ہوئے انخلا کی کارروائی تیزی سے مکمل کی گئی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’آتشزدگی سے 16 اپارٹمنٹس جل گئے جبکہ 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔‘
’آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفتیشی ٹیمیں آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کررہی ہیں۔‘
ڈائریکٹر جنرل پولیس آپریشنز نے عمارتوں کے مالکان اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی تقاضوں کو پورا کریں اور ہر اس چیز سے خبردار رہیں جو آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

شیئر: