Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی، ابوظبی اور عجمان دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست

محفوظ ترین شہروں میں عجمان پہلے چوتھے نمبر پر تھا، اب دوسرا نمبر ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظبی اور عجمان دنیا کے دس محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق نومبیو انٹرنیشنل ویب سائٹ نے 2023 کی پہلی ششماہی کے حوالے سے دنیا کے دس محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں ابوظبی کے بعد عجمان کو شامل ہیں۔ عجمان جو 2022 کی فہرست کے حوالے سے محفوظ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر تھا۔ اس کا نمبر دوسرا ہے۔ 
 رپورٹ میں امارات کے تین شہروں کو شامل کیا  گیا ہے۔ ابوظبی پہلے، عجمان دوسرے اور دبئی تیسرے نمبر پر ہے۔ 
عجمان پولیس کے کمانڈ رجنرل میجر جنرل شیخ سلطان النعیمی کا کہنا ہے کہ ’یہ اعزاز عجمان کے حاکم شیخ حمید بن راشد النعیمی کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے‘۔ 
عجمان پولیس کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ’ امن و امان کے حوالے سے دنیا کے  دس محفوظ ترین شہروں میں عجمان کا دوسرے نمبر پر آنا اس بات کا پتہ دے رہا ہے کہ یہاں قومی معیشت فروغ پا رہی ہے۔ سرمایہ کار یہاں امن محسوس کررہے ہیں۔ جرائم کی شرح محدود ہے۔ ٹریفک سلامتی مسلسل بڑھ رہی ہے‘۔
یاد رہے کہ نومبیو محفوظ ترین شہروں کے حوالے سے سال میں دو مرتبہ رپورٹیں جاری کرتا ہے۔ فہرست میں 146 ممالک کے 416 شہر ہوتے ہیں۔ 

شیئر: