سعودی عرب میں جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کورونا کے دو مریضوں میں سونگھنے کی حس بحال کردی۔
اخبار 24 کے مطابق جازان محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ ’دونوں افراد ایک سال قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر سونگھنے کی حس سے محروم ہوگئے تھے‘۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ ’جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال میں علاج کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا‘۔
’دونوں مریضوں کے ناک کی نالیوں کو سن کرنے کے بعد ناک کے بالائی حصے میں دوا پہنچا کر سونگھنے کی صلاحیت بحال کی‘۔