سعودی عرب میں محکمہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن ابو داھش نے کہا ہے کہ’ اس سال مملکت بھر میں چالیس فیصد ہیلتھ سینٹر داخلی عازمین حج کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ عازم حج کو تین ویکسین لگوانا ہوں گی‘۔
عبدالرحمن ابو داھش نے بتایا کہ ’اس سال سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینیں دی جارہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یہ پابندی امراض سے بچاؤ والے حفاظتی صحت مراکزکی جانب سے لگائی گئی ہے‘۔