Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باسکٹ بال کی پہلی سعودی خاتون انٹرنیشنل ریفری

سعودی ٹیم پیرس اولمپک گیمز سیشن میں کوالیفائی ہونے کی تیاری کررہی ہے( فوٹو: سیدتی)
باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن (ایف آئی بی اے) نے سعودی خاتون لمیا فوزی النھدی کو پہلی بین الاقوامی سعودی ریفری کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق باسکٹ بال کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سعودی خاتون کو باسکٹ بال کا ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ 
سعودی باسکٹ بال آرگنائزیشن مملکت کے اندر اور باہر سعودی خواتین کو باسکٹ بال کا ریفری تعینات کرانے کے لیے کام کررہی تھی۔ 
سعودی باسکٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ’یہ فیصلہ فیڈریشن کی طرف سے سعودی خواتین کو بااختیار بنانے، مقامی اور بین الاقوامی سطح ہر ان کی سپورٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ ہے‘۔
یاد رہے کہ باسکٹ بال کی پہلی سعودی ٹیم جمعرات کو سعودی عرب سے شام گئی ہے جہاں وہ 2024 کے دوران پیرس اولمپک گیمز سیشن کے لیے کوالیفائی ہونے کی تیاری کرے گی۔
اس سے قبل سعودی ٹیم ترکیہ کے ٹریننگ کیمپ میں بھی تیاری کرچکی ہے۔ 

شیئر: