Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بدعنوانی کا انسداد سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں شامل‘

سعودی اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ نے جی 20 اجلاس سے خطاب کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’بدعنوانی کا انسداد اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نئے قانونی ڈھانچے کے لیے ضروری اقدامات کے علاوہ بدعنوانی کے انسداد کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں‘۔  
الاقتصادیہ کے مطابق انڈیا کے شہر کولکتہ میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے جی 20 کے اجلاس میں سعودی وفد کے سربراہ  نے مملکت کا موقف پیش کیا ہے۔
سعودی اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ مازن بن ابراہیم الکھموس نے کہا کہ ’جی 20 میں شامل ممالک بین الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ اقتصادی، سیاسی و صحت بحران، قانون کی بالادستی کے ہر معاملے میں جی 20 کے رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہیں‘۔ 
 
سعودی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’انسداد بدعنوانی قوانین نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کے فروغ سے متعلق سعودی انشیٹو کو جی 20 کے ممالک کی جانب سے سراہا گیا‘۔ 
’ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے قومی کوششوں کو جانچنے کا معاملہ ابھی تک کئی ملکوں میں بڑا چیلنج بنا ہوا ہے‘۔ 
مازن بن ابراہیم الکھموس نے کہا کہ ’ سعودی عرب اس حوالے سے ویانا میں 31 اگست سے شروع ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔  

شیئر: