Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی نئی دہلی میں جی 20 ینگ انٹرپرینیورز الائنس سمٹ میں شرکت

سعودی وفد نے شہزادہ فہد بن منصور بن ناصر کی قیادت میں شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
جی ٹوئٹنی ینگ انٹرپرینیورز الائنس سمٹ کے رہنماؤں نے پائیدار اور جامع عالمی تجارت کی اہمیت، سبز توانائی کی جانب منتقلی اور سرکلر اکانومی کے طریقوں کو زیادہ تیزی سے اپنانے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اعلان انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں تین روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وفد نے شہزادہ فہد بن منصور بن ناصر کی قیادت میں سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی وفد میں انٹرپرینیورشپ وژن ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین عبدالعزیز السیف بھی شامل تھے۔
سعودی سرمایہ کاری کی وزارت، نیوم، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی جنرل اتھارٹی، وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت، منشات بینک، کوالٹی آف لائف پروگرام، ایس ٹی سی کمپنی کے علاوہ کئی سٹارٹ اپش، کاروباری افراد اور سرمایہ کار بھی سعودی وفد کا حصہ تھے۔
سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں سعودی وفد کے سربراہ شہزادہ فہد بن منصور بن ناصر نے سعودی کاروباری ماحولیاتی نظام کی سپورٹ پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فہد بن منصور نے کاروباری افراد کی عالمی نمائش بیبان 2023 پر روشنی ڈالی جو دارالحکومت ریاض میں منعقد کی گئی تھی۔ نمائش میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پر توجہ دی گئی تھی۔
انہوں نے انٹرپرینیورز  پر زور دیا کہ وہ ایک ہزار سے زیادہ دیگر انٹرپرینیورز  کے ساتھ شامل ہوں اور مستقبل کے شہر نیوم کی تعمیر میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کو وزارت سرمایہ کاری کی سپورٹ حاصل ہے جو انٹرپرینیورز  اور سرمایہ کاروں دونوں کا احاطہ کرے گی۔

شیئر: