Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کے کسی فریق کو اسلحہ نہیں دیا: اماراتی وزارت خارجہ کا بیان

سوڈان میں جاری تنازع میں کسی کی طرف جھکاو نہیں ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ذرائع ابلاغ کے ان دعووں کی واضح طور پر تردید کی ہے کہ وہ سوڈان میں متحارب فریقوں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کررہا ہے۔
اماراتی دفتر خارجہ میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشنز کی ڈائریکٹرعفرا الھاملی نے ایک بیان میں کہا کہ ’امارات نے اپریل 2023 میں تنازع  شروع ہونے کےبعد سے سوڈان میں کسی فریق کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا۔ سوڈان میں جاری تنازع میں کسی کی طرف جھکاو نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ تنازع کی شروعات کے بعد سے امارات نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر جہتی ملاقاتوں کے ذریعے کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور سفارتی بات چیت پر زور دیا ہے‘۔
’امارات نے سیاسی عمل اور حکومت کی تشکیل کےلیے قومی اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوششوں کی مسلسل حمایت کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سوڈان میں سلامتی کے حصول، اس کے استحکام کو بڑھانے اور خوشحالی کےلیے تمام کوششوں کی سپورٹ جاری رکھیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خلیجی ملک سوڈانی عوام کو متاثر کرنے والی انسانی صورتحال اور پڑوسی ممالک پر اس کے اثرات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی مصائب کو کم کرنے کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے‘۔
 امارات نے تقریبا دوہزار ٹن طبی امداد، خوراک اور امدادی سامان فراہم کیا ہے۔
یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث چالیس لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 

شیئر: