Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں امریکی سفیر مذاکرات کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

پورٹ سوڈان سے انخلا کی تمام کوششوں پر سعودی عرب کا پھر شکریہ ادا کیا (فوٹو: عرب نیوز)
خرطوم میں امریکی سفیر جان گوڈفری جمعے کو جدہ پہنچے ہیں تاکہ سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مذاکرات کی کوششیں دوبارہ شروع کی جا سکیں۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ’سوڈان سے متعلق کوششوں پر فریقین سے مشاورت کے لیے سعودی عرب واپس آکر خوشی ہوئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے دورے کے دوران خرطوم ایمبیسی کے مقامی طور پر مصروف عملے سے مل کر خوشی ہوئی۔ پورٹ سوڈان سے انخلا کی تمام کوششوں اور عملے کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کا پھر شکریہ‘۔
سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈان کی فوج اورریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی بار بار ’سنگین خلاف ورزیوں‘ کے باعث گزشہ ماہ کے اوائل میں سوڈان کے تنازع کے دونوں فریقوں کے درمیان جدہ مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جمعرات کو سواڈانی فوج نے کہا کہ جدہ مذاکرات کے لیے اس کا وفد بدھ کو مشاورت کے لیے واپس آیا تھا۔ رکاوٹوں پر قابو پانے کے بعد مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا۔

شیئر: