Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سپرنٹر نے سو میٹر ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا 

ہنگری کے دارالحکومت میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی (فوٹو: العربیہ)
سعودی سپرنٹر خاتون یارا ابو الجدایل نے سو میٹر کی ریس میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خاتون یارا ابوالجدایل قومی ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔ وہ ماہ رواں اگست کے دوران ہنگری کے دارالحکومت میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی۔ 
یارا ابوالجدایل  ریس کی تیاری مئی 2023 سے کررہی ہیں۔ حمدان البیشی ان کے ٹرینر ہیں۔ وہ مراکش میں عرب ٹورنامنٹ اور الجزائر کے عرب گیمز میں شرکت کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں سعودی قومی ٹیم کے ساتھ سپین کے ٹریننگ کیمپ میں موجود ہیں۔ 
یارا ابو الجدایل ورلڈ چیمپیئن شپ میں خود اپنا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کریں۔ 
سعودی خاتون ابو الجدایل پہلی  مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کررہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے عرب سپورٹس گیمز میں شرکت کرکے دوسو میٹر کی ریس میں چھٹی پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 
یارا ابو الجدایل نے ایشین گیمز 2018  میں سعودی وومن ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ سو میٹر کی ریس میں ریکارڈ نمبر حاصل کیے تھے۔ وہ سعودی مقابلوں میں تین گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ 
سعودی عرب میں وومن سپورٹس نے حالیہ دنوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ سپورٹس سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت میں توجہ طلب حد تک اضافہ ہوا ہے۔ 

شیئر: