سعودی عرب میں گاڑیوں اور مشینوں کی اصلاح و مرمت کے لیے قائم ایسا ورکشاپ بھی ہے جو زمین سے 300 میٹر نیچے قائم کیا گیا ہے۔
العربیہ چینل نے زمین سے 300 میٹر نیچے قائم ورکشاپ کے حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ورکشاپ مغربی سعودی عرب کے صاید پہاڑ میں ہے۔
ورکشاپ کا رقبہ 700 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ یہ کئی حصوں پر مشتمل ہے۔
ایک حصہ فاضل پرزوں، دوسرا حصہ گاڑیوں اور مشینوں کی اصلاح ومرمت اور تیسرا حصہ کارکنان کے لیے مختص ہے۔
ورکشاپ میں گاڑیوں اور مشینوں کی اصلاح و مرمت کے حوالے سے مختلف سہولتیں موجود ہیں۔