جبیل میں گاڑیوں کے ورکشاپ میں آگ لگ گئی
’ورکشاپ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جو بذات خود سنگین خلاف ورزی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ جبیل میں گاڑیوں کے ورکشاپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو محدود کردیا‘۔
’آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا ہے تاہم ورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں کو سخت نقصان ہوا ہے‘۔
’ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ آتشزدگی کا سبب سلامتی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگ بھڑکانے والی اشیا کا بے جا اور غیر محتاط استعمال ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ورکشاپ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جو بذات خود سنگین خلاف ورزی ہے‘۔