سعودی پورٹس اتھارٹی کے مطابق جولائی 2023 میں ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز 0.41 فیصد سالانہ بڑھ کر دو لاکھ 68 ہزار 901 سٹینڈرڈ کنٹینرز ہو گئے جو جولائی 2022 میں دو لاکھ 67 ہزار 802 تھے۔
برآمدی کنٹینرز بھی 34.56 فیصد بڑھ کر دو لاکھ 50 ہزار چار کنٹینرز ہو گئے جو ایک سال پہلے کی مدت میں ایک لاکھ 85 ہزار 791 تھے جب کہ درآمدی کنٹینرز 30.09 فیصد بڑھ کر دو لاکھ 34 ہزار 592 ہو گئے۔
تاہم جولائی 2023 میں فوڈ کارگو 16.93 فیصد کم ہو کر 1.5 ملین ٹن رہ گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.9 ملین ٹن تھا۔
سعودی پورٹس اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ سعودی عرب کی پورٹس میں مسلسل اضافہ موانی کی مملکت میں میری ٹائم آپریشنز کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے تاکہ خود کو ایک عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر کھڑا کیا جا سکے جو تین براعظموں کو جوڑتا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ موانی عالمی کارکردگی کے انڈیکس میں اپنا درجہ بڑھا کر مملکت کے لاجسٹکس سیکٹر کو بڑھا رہا ہے‘۔
2022 کی اسی مدت میں 27.8 ملین کے مقابلے میں مجموعی ٹننج ہینڈلنگ 9.84 فیصد کم ہو کر 25 ملین ٹن رہ گئی۔
سعودی پورٹس نے جولائی 2023 میں مویشیوں کی تعداد میں 63.84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی جو دو لاکھ 22 ہزار 327 مویشیوں کے سروں تک پہنچ گئی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ تعداد چھ لاکھ 14 ہزار 823 تھی۔
سعودی پورٹس نے جولائی میں 91 ہزار 137 کاروں کی ترسیل کی (فوٹو: الشرق الاوسط)
مزید برآں، جولائی کے دوران کارگو کا عمومی حجم چار لاکھ 72 ہزار 657 ٹن تھا جس میں ٹھوس بلک کارگو 4 ملین ٹن اور لیکویڈ بلک فریٹ 12.6 ملین ٹن تھا۔
سعودی پورٹس نے جولائی میں تقریباً ایک ہزار 17 بحری جہازوں کی سمندری ٹریفک میں 2.94 فیصد اضافہ دیکھا جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 988 تھا۔
سعودی پورٹس نے جولائی میں 76 ہزار 532 مسافروں کو رسیو کیا جو گزشتہ سال کے 57 ہزار 730 سے 32.57 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی پورٹس نے جولائی میں 91 ہزار 137 کاروں کی ترسیل کی جب کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 79 ہزار 708 کاروں کے مقابلے میں 14.34 فیصد اضافہ ہوا۔
موانی نے پچھلے مہینے اپنے سپلائی چین کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اس سال کی پہلی ششماہی میں 20 نئی شپنگ سروسز شامل کرنے کی اطلاع دی۔
یہ نئی شپنگ سروسز جدہ اسلامک پورٹ، دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ اور جبیل کمرشل پورٹ میں متعارف کرائی گئی ہیں جو مملکت کو تجارت اور برآمد میں سہولت فراہم کرتے ہوئے دیگر عالمی بندرگاہوں سے منسلک کرتی ہیں۔