Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار پارکنگ شیڈ سے متعلق نئے ضوابط کیا ہیں؟

کار پارکنگ شیڈ عمارت کے پلاٹ کے دائرے تک محدود رکھا جائے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے کار پارکنگ شیڈ سے متعلق نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ’کار پارکنگ شیڈ عمارت کے پلاٹ کے دائرے تک محدود رکھا جائے جبکہ اس کا منظر خوشنما ہونا چاہیے۔‘ 
ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’کار پارکنگ شیڈ بنواتے وقت معیار کا خیال رکھا جائے۔ راہگیروں کے محفوظ ٹریک اور معذوروں کے لیے راستے کا انتظام کیا جائے۔‘ 

کار پارکنگ شیڈ بنواتے وقت معیار کا خیال رکھا جائے (فوٹو: سبق)

ریاض میونسپلٹی نے ہدایت کی ہے کہ ’30 سے 40 میٹر چوڑی سڑکوں پر شجرکاری اور بنیادی انسانی ضروریات پوری کی جائیں۔‘ 
 ’میونسپلٹی نے 30 میٹر چوڑی سڑکوں پر واقع رہائشی عمارتوں کو کار پارکنگ شیڈ کے ضوابط سے استثنٰی دیا ہے۔‘ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس کا مقصد رہائشی و انتظامی عمارتوں کے مالکان، بلدیاتی کونسلوں، انجییئرنگ کنسلٹینسیوں اور غیر منقولہ جائیدادیں ڈیولپ کرنے والوں سے قواعدوضوابط کی پابندی کرانا ہے۔‘ 

شیئر: