Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مفت کار پارکنگ کی سہولت کیسے حاصل کریں؟

پرمٹ کی کارروائی اتھارٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن کرائی جاسکتی ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ مقامی شہری اپنی رہائش سے 500 میٹر کے فاصلے پر واقع پارکنگ میں اپنی گاڑیاں مفت پارک کرسکتے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’مفت پارکنگ کی سہولت کے لیے مقامی باشندوں کو پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اس کی کارروائی اتھارٹی کی ویب سائٹ سے آن لائن کرائی جاسکتی ہے‘۔
 امارات میں مختلف مقامات پر گاڑیوں کے لیے پارکنگ لاٹس موجود ہیں۔عام طورپر رہائشی عمارتوں، کاروباری مراکز، شاپنگ سینٹرز اور سرکاری دفاتر میں پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں۔ رہائشی محلوں کے اندر، گھروں اور بنگلوں کے برابر میں سڑکوں پر بھی پارکنگ لاٹس  ہیں۔ 
مقررہ قانون کے مطابق اماراتی شہروں میں پارکنگ فیس دینا ہوتی ہے۔ امارات کی ہر ریاست میں فیس مختلف ہے۔ 
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے مقامی شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کیے ہوئے ہے۔ اس کے لیے انہیں پرمٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں  معذور شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی پارکنگ کی مفت سہولت دی جارہی ہے۔

شیئر: