Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور انڈیا کے ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

فریقین نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے جمعے کو دہلی میں انڈین وزیرریلوے، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی، اختراع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں نے ڈیجیٹیلائزیشن اور الیکڑانک مینوفیکچرنگ پر تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مواصلات نے جاپان  کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ و مواصلات اور جاپانی ڈیجیٹل امور کے وزیرسے بھی انڈیا میں جی 20 کے اجلاسوں کے دوران ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے جاپان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں شراکت کے فروغ  کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی عرب میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر احمد الصویان نے یورپی کمشنری کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے ڈیجیٹل اکانومی، اختراع اور گورنمنٹ ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے موضوع پر  تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: