Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی انڈیا میں جی 20 ڈیجیٹل اکانومی اجلاس میں شرکت

اس سال انڈیا جی 20 کی قیادت کررہا ہے۔ (فوٹو سبق)
جی 20 کے ڈیجیٹل اکانومی وزارتی ورکنگ گروپ کے انڈیا میں ہونے والے اجلاس میں سعودی وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت وزیر مواصلات  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر مواصلات اس موقع پر متعدد ممالک کے وزرا اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ مقصد سعودی عرب میں اختراع کے عمل کا فروغ، ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے تعاون کا استحکام اور شراکت کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
اس سال انڈیا جی 20 کی قیادت کررہا ہے۔ اس کی ترجیحات میں جنرل ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، ڈیجیٹل اکانومی سیکیورٹی اور مہارتوں کا فروغ ہیں۔
سعودی عرب جی  20 کا موثر ممبر ہے۔ وہ ڈیجیٹل پالیسیوں کی تشکیل، متعدد انشیٹوز کی قیادت کرکے یہ کردار انجام دے رہا ہے۔
سعودی عرب جی 20 میں شامل ممالک میں اعلی پوزیشن حاصل  کیے ہوئے  ہے۔ سعودی عرب ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ 
سعودی عرب فریکوئنسی سپیکٹرم مختص کرنے کے سلسلے میں جی 20 میں دوسرے نمبر  پر آگیا ہے جبکہ بین الاقوامی  ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی درجہ  بندی میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیاری کے شعبے میں بھی دوسری پوزیشن حاصل  کیے ہوئے ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: