Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل کے سعودی الرقابی فارم کی فالکن بریڈرز کی نیلامی میں شرکت

سعودی فالکن کلب کی قومی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات قابل قدر ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر حائل میں سعودی الرقابی فارم نے انٹرنیشنل فالکن بریڈرز کی نیلامی میں جرفالکن اور ساکر کو دکھایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض سے تقریباً 80 کلومیٹر ملہم میں واقع سعودی فالکن کلب کے ہیڈ کوارٹرز میں سالانہ نیلامی اب اپنے تیسرے سال میں ہے جو دنیا بھر سے فالکن اور پالنے والوں کو راغب کرتی ہے 25 اگست تک جاری رہے گی۔  
محمد الرقابی نے کہا کہ’ ان کے فارم نے پرندوں کی افزائش دو سال قبل شروع کی تھی اور اس سے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ان کے جوش میں اضافہ ہوا‘۔
الرقابی کے پاس ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں دو فالکن تھے اور تیسرے ایڈیشن میں آٹھ فالکن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ حائل ریجن کے لوگوں کے ثقافتی ورثے کو دستاویزی شکل دینے میں مدد کے لیے حصہ لینا چاہتے ہیں اور فالکنری میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو اب دو دہائیوں سے زیادہ پر محیط ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سعودی فالکن کلب نے قومی ورثے کے تحفظ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل قدر ہیں‘۔
الرقابی نے مزید کہا کہ ’وہ فالکن کی ان نسلوں کو خریدنے کے خواہشمند ہیں جنہوں نے پہلے ’المیلوہ‘ یعنی ’فالکن پکارنے‘ کے مقابلوں اور دیگر نیلامیوں میں حصہ لیا تھا‘۔
انٹرنیشنل فالکن بریڈرز کی نیلامی فالکنرز اور اشرافیہ کی نسلوں کے مالک ہونے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک قابل اعتماد بازار فراہم کرتی ہے۔
نیلامی مملکت میں فالکنری کے ورثے، روایات کے تحفظ اور ان کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد کرتی ہے۔
یہ افزائش کے فارموں اور فالکنرز کے لیے ایک عالمی منزل کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کی بھی سپورٹ کرتی ہے۔

شیئر: