سعودی وزیر کی مصر، ترکی اور برطانیہ کے وزرا سے ملاقاتیں
سعودی وزیر کی مصر، ترکی اور برطانیہ کے وزرا سے ملاقاتیں
ہفتہ 19 اگست 2023 21:17
ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے سنیچر کو انڈیا میں جی 20 کے ڈیجیٹل اکانومی وزرا کے اجلاس کے موقع پر کئی ممالک کے وزرا سے ملاقت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے مصری ہم منصب ڈاکٹرعمرو طلعت کے ساتھ ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری، نواجوانوںٓ خواتین اور کاروباری افراد کی سپورٹ کے لیے مشترکہ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈیا میں جی 20 کے ڈیجیٹل اکانومی وزرا کے اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
انجینیئر عبداللہ السواحہ نے ترکی کے وزیر صعت اور ٹیکنالوجی سے ملاقت میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، کاروباری افراد کی سپورٹ اور ٹیجیٹل اکانومی اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر برائے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اکانومی پال سکلی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریہ ماریشس کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات سے ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔