سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 16500 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ قانون مخالف افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کریں‘۔