سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سنگا پور کے ہم منصب ویوین بالا کرشن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان تعلقات کے پہلووں، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے مشترکہ تشویشں کے تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔