Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعار پہاڑی راستہ 4 ماہ بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا

’4 ما ہ قبل پہاڑی راستے میں خطرناک حادثہ ہوا جس میں متعدد جانیں ضائع ہوگئی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں پہاڑی راستہ شعار ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کئی شہروں کو جوڑنے والا اہم پہاڑی راستہ گزشتہ 4 ماہ سے اصلاح و مرمت کے لیے بند رہا ہے۔
واضح رہے کہ سراۃ عبیدہ، تہامہ اور قرب وجوار کے علاقوں کو ریجن کے اہم شہروں سے جوڑنے والا واحد پہاڑی راستہ 1980 میں کھولا گیا تھا۔
اس کی مجموعی لمبائی 14 کلو میٹر تھی جس میں 11 پہاڑوں میں سرنگیں اور گھاٹیوں میں 32 پل تعمیر کئے گئے تھے۔
موسلادھار بارش کے باعث 4 ما ہ قبل پہاڑی راستے میں خطرناک حادثہ ہوا جس میں متعدد جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔
بعد ازاں انتظامیہ نے راستہ بند کردیا اور اس میں تاریخی إصلاحات کرکے اسے محفوظ بنا لیا ہے۔

شیئر: