سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں سکول بس میں آگ لگ جانے پر طالبات معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ’حافل‘ سکول بس کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ طالبات سکول سے واپس گھر جارہی تھیں۔ بس میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا تھا۔
کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے ڈرائیور نے آتشزدگی کا احساس ہوتے ہی بس روک دی اور طالبات کو ہنگامی بنیاد پر بس سے نکالا۔ کوئی طالبہ آگ سے متاثر نہیں ہوئی۔ بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔