Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے روانہ

سعودی وزیر خارجہ جوہانسبرگ میں مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پندرہویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے منگل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
تین روزہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ جوہانسبرگ میں مختلف ممالک کے مندوبین اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
 سربراہی اجلاس جس میں رکن ممالک برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ توقع ہے چالیس سے زیادہ سربراہان مملکت اور بین الاقوامی شخصیات کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت اور صنعت ابراہیم پٹیل نے منگل کو سربراہی اجلس کی اباضابطہ افتتاح کیا جس میں پانچ برکس ممالک کے ساتھ درجنوں دیگر ترقی پذیر ممالک کے ایک ہزار 200 مندوبین کا خیر مقدم کیا گیا۔
یہ اجلاس زراعت، کان کنی، توانائی تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، کرنسی پالیسی اور تجارت جیسے شعبوں میں مزید تعاون کے لیے عمومی مطالبات کے ساتھ وسیع موضوعات پر بات چیت کی میزبانی کرے گا۔

شیئر: