Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، ریاض روڈ پر حادثہ، چار بچوں سمیت اردنی خاندان کے پانچ افراد ہلاک، خاتون زخمی

زخمی خاتون کو الھفوف کے کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ، ریاض روڈ پر چار بچوں سمیت اردنی خاندان کے پانچ افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق النشامی فورم میں حادثات اور انسانی کمیٹی کے سربراہ ھیثم خطاب نے بتایا کہ’ ٹریفک حادثے میں فیملی کا  سربراہ مالک اکرم خرما، ان کے چار بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما ہلاک ہوگئے جبکہ اہلیہ زخمی ہیں‘۔ 

اردنی سفارتخانہ میتوں کی منتقلی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔(فوٹو: العربیہ)

 اردنی فیملی عمرہ کرکے امارات واپس جارہی تھی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے منتقل کی گئی ہیں جبکہ زخمی خاتون کو الھفوف کے کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
اردنی سفارتخانہ میتوں کی منتقلی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔ 
الھفوف کے باشندے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

شیئر: