Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العین میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، پانچ اماراتی نوجوان ہلاک

حادثہ ام غافہ کے مشرق میں واقع صاع مقام پرآدھی رات کو پیش آیا (فوٹو: ٹوئٹر ابوظبی پولیس)
متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں صاع روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ مقامی نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق نوجوانوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 کے درمیان تھیں۔ ان میں سے دو حال ہی میں ثانوی سکول سے فارغ ہوئے تھے۔ 
 ایک گاڑی پر چار نوجوان سوار تھے جبکہ دوسری گاڑی پر دو نوجوان سوار تھے۔ ان میں سے ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے  ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ ’حادثے کی اطلاع ملتے ہی موبائل فورس کے دستے اور ٹریفک پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی تھی‘۔
حادثہ ام غافہ کے مشرق میں واقع صاع مقام پرآدھی رات کو پیش آیا۔ 
ابوظبی پولیس نے احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ اور سیفٹی اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

شیئر: