وسطی ترکیہ کے گورنر مہمت علی اوزکان نے بتایا ہے کہ بس سیواس شہر سے استنبول جا رہی تھی جو یوزگت سے تقریباً 240 کلومیٹر مشرق کی جانب ہے۔
گورنر اوزکان نے مزید بتایا ہے کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گیارہ مسافروں کی جائے وقوعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جبکہ ایک نے ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ دیا۔
بس حادثے کے زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے پہنچا دیا گیا ہے، ان میں سے ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹریفک حکام افسوسناک حادثے کی وجہ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں جب کہ ظاہری طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈرائیور کی ’اپروائی‘ کا نتیجہ ہے۔