راکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی تفصیلات میں گذشتہ روز بدھ کو بتایا گیا کہ بہترین ٹیموں کو 20 لاکھ ڈالر کے انعامات دیئے جائیں جس میں فاتح ٹیم پانچ لاکھ ڈالرانعام کی حقدار ہو گی۔
سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 24 ٹیموں میں گروپ مرحلے کا براہ راست آغاز جمعرات کو بلیوارڈ ریاض سٹی کے ای سپورٹس ایرینا میں ہوا ہے۔
سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیف سپورٹس آفیسر فیصل بن حمران نے کہا ہے کہ گیمرز 8 : لینڈ آف ہیروز ایونٹ نے اس موسم گرما میں اب تک کا سب سے بڑا گیمنگ ایکشن دیکھا ہے۔
ریاض بلیوارڈ سٹی میں ہونے والا راکٹ لیگ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے سب سے بڑے گیمنگ اور ای سپورٹس فیسٹیول کے اختتام کے لیے ایک مثالی ایونٹ ثابت ہوگا۔
راکٹ لیگ ٹورنامٹ نے دنیا بھر میں پسندیدہ گیمز میں سے ایک کے طور پر خاص جگہ حاصل کی ہے۔