Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبالرز 'جڑواں بھائی' راتوں رات سوشل میڈیا سٹار بن گئے

فٹبال کے جڑواں کھلاڑی علی لجامی اور قاسم لجامی جو گذشتہ ایک دہائی سے سعودی عرب کی کلبز فٹبال میں کھیل رہے ہیں انہوں نے کئی شائقین کو اپنی جانب ضرور متوجہ کیا ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق 27 سالہ اس جوڑی نے گذشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جب النصر کے سینیگالی کھلاڑی ساڈیو مانے نے اپنی ٹیم کے کھلاڑی کو مخالف ٹیم الفتح میں دیکھا۔

ساڈیو مانے نے ہم شکل قاسم لجامی کو دیکھ کر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔ فوٹو عرب نیوز

نہیں نہیں یہ علی نہیں یہ قاسم ہے، گذشتہ ماہ النصر کلب سے معاہدہ کرنے والے ساڈیو مانے کو اس حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب انہیں بتایا گیا کہ یہ جڑواں بھائی ہیں۔
النصر اور الفتح کلب کے مابین کھیلے گئے میچ کے بعد دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے ملتے وقت ساڈیو مانے نے بظاہر ہم شکل قاسم لجامی کو دیکھ کر قدرے حیرت کا اظہار کیا، شائقین اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے اور یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

نہیں نہیں یہ علی لجامی نہیں یہ قاسم لجامی ہے، فوٹو انسٹاگرام

ریاض کی المحیط فٹبال کلب سے کھیل کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے جڑواں بھائیوں نے 18 سال کی عمر میں مشرقی ریجن کی ٹیم الخلیج کے ساتھ 15-2014 کا سیزن گزارا۔
علی لجامی نے 2020 میں النصر فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنا شروع کیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو، تالیسکا، مارسیلو بروزووک، سیکو فوفانا اور ساڈیو مانے کھیل رہے ہیں۔

شیئر: