Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فوجی طیارہ آسٹریلوی جزیرے میں گر کر تباہ، تین ہلاک

زخمی فوجیوں کا علاج آسٹریلیا کے ڈارون ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے پی
امریکی فوجی طیارہ آسٹریلیا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی مرینز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونائیڈ سٹیٹس مرینز کور کا طیارہ آسٹریلوی جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 20 فوجی شدید زخمی ہیں۔
طیارے میں کل 23 افراد سوار تھے جبکہ پانچ زخمیوں کو میل ول جزیرے سے آسٹریلیا کے ڈارون ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز اور ایک اور طیارے کے ذریعے دیگر زخمیوں کو بھی دور دراز جزیرے سے نکالا جا رہا ہے۔
شمالی علاقوں کی وزیر اعلٰی نتاشا فائلز نے پولیس کمشنر مائیکل مرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک زخمی فوجی کی سرجری ڈارون ہسپتال میں کی جا رہی ہے جبکہ کچھ شدید زخمی حالت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد ڈارون ایئرپورٹ پہنچنے پر ہی دی جا رہی ہے تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں کی گئی۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ حادثے میں صرف امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جب بوئنگ وی 22 اوسپرے طیارہ مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
مشقوں میں امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، فلپائن اور ایسٹ تیمور کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔
جولائی میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جب کثیرالملکی فوجی مشقوں کے دوران آسٹریلوی ملٹری طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں چار آسٹریلیوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان مشقوں میں امریکی فوج نے بھی حصہ لیا تھا۔

شیئر: