سعودی عرب کے علاقے ابھا کا ’المسقی‘ قریہ 1700 برس سے کہیں زیادہ پرانا قریہ بتایا جاتا ہے۔
الاخباریہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ ’المسقی‘ منفرد طرز تعمیر کا حامل ہے۔ یہ فصیلوں، دروازوں اور گھروں کے درمیان طویل راہداریوں کے حوالے سے ایک بند قریے کی حیثیت رکھتا ہے‘۔
قریے کے ایک باشندے کا کہنا ہے ’یہاں گھر ایک دوسرے سے اس قدر قریب واقع ہیں کہ ایک گھر کی چھت سے دوسرے گھر کی چھت پھلانگتے ہوئے قریے کی سیر کی جاسکتی ہے۔ قریے میں متعدد میدان بھی ہیں‘۔