Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحساوی چاول سے اطالوی ڈش تیار کرنے والی خاتون سعودی شیف 

خاتون شیف نے آٹھ برس تک ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کام کیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں الحساوی چاول سے اطالوی ڈش تیار کرنے والی خاتون شیف عبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون شیف عبیر نے کہا’ ہمارے یہاں پکوانوں کے حوالے سے مختلف ذوق رکھنے والے موجود ہیں۔
بعض الحساوی چاول پسند کرتے ہیں دیگر کو الحساوی چاول اچھے نہیں لگتے۔  مختلف غذائی اشیا الحساوی چاول میں شامل کرکے ’اطالوی پکوان‘ کی شکل دی۔ یہ آئیڈیا سب کو پسند آیا اور  اسے غیر معمولی پذیرائی ملنے لگی۔ 
سعودی خاتون شیف نے کہا ’ آٹھ برس تک ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کام کیا۔ عوامی پکوانوں کی تیاری میری مہارت تھی۔ دیگر ملکوں کے پکوان بھی تیار کیے‘۔ 
’عالمی اورعوامی پکوانوں سے ایک نئی ڈش تیار کی جو میری  اپنی اختراع ہے اسے پسند کیا جا رہا ہے۔ 
عبیر کا کہنا تھا ’ مختلف ریسیپی جمع  کرکے ایک نئی ریسپی تیار کی جس سے  الحساوی پڈنگ تیار ہوئی۔ اس میں زعفران، عرق گلاب بھی شامل کیا۔ اسکا نیا رنگ اور مہک سب کو بھا گئی‘۔   

شیئر: