Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں نیا سیکٹر

اسلام آباد ...وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے نیا سیکٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ایک ارب ڈالر کے بانڈز بھی جاری ہوں گے ۔ بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں جو پوری دنیا میں بیرون ملک مقیم لوگوں کی تعداد کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہے ۔ انہیں آبائی ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش ہے ۔ حکومت انہیں ملک کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر تی ہے ۔بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذرےعے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کےلئے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کےلئے سی ڈی اے اسلام آباد میں علیحدہ سیکٹر بھی بنائےگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گذشتہ4 برسوں کے دوران بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانوں نے ترسیلات زر بھیجیں جو13.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر19.9 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ اس میں 40فیصد اضافہ ہوا ۔موجودہ مالی سال کے پہلے10ماہ میں 15.6 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ خلیجی ممالک کی مشکل سیاسی و اقتصادی صورتحال کے باوجود رمضان اورعید کے باعث آخری 2ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم محنت کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عزیزواقارب کو پاکستان میں رقم بھیجنے کےلئے بینکنگ ذرائع سے رقوم بھیج کر ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالا۔

 

شیئر: