Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں داخلے کےلیے غیرملکیوں سے درخواستیں طلب

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ (فوٹو سبق)
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے اسلامیات اور اقتصادیات کے شعبوں میں گریجویشن کے لیے غیرملکی طلبہ سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق درخواستیں 28 ستمبر 2023 تک دی جا سکتی ہیں۔ درخواستیں نئے تعلیمی سال 1445ھ مطابق 2023 کے لیے بیرون مملکت موجود طلبہ سے طلب کی جا رہی ہیں۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ’ جو طلبہ اسلامیات، معاشیات میں گریجویشن کرنا چاہتے ہوں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں جہاں امیدواروں کے حوالے سے تمام شرائط و ضوابط موجود ہیں‘۔
’امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ غیر سعودی اور مملکت میں مقیم نہ ہو۔ کم از کم ثانوی سکول پاس، ڈگری منظور شدہ  اور عربی زبان کے امتحان میں کامیاب ہو جائے‘۔
مدینہ یونیورسٹی کا کہنا ہے ’ امیدواروں کی اصولی نامزدگی کا اعلان دونوں مضامین شروع ہونے سے قبل 28 جنوری 2024 سے پہلے کر دیا جائے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: