Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعات اور کالجوں میں نیا تعلیمی سال 29 اگست سے شروع ہوگا

 نئے تعلیمی سال کی ششماہی تعطیلات 25 نومبرسے ہوں گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ام القری سرکاری گزٹ نے جمعے کو نیا یونیورسٹی کیلنڈر شائع کیا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کا آغاز 29 اگست 2021 سے ہوگا جبکہ اختتام 16جون 2022 کو ہوگا۔ 
 نئے تعلیمی سال کی ششماہی تعطیلات 25 نومبرسے ہوں گی اور پانچ دسمبر سے طلبہ جامعات کا رخ کریں گے۔
پہلے سمسٹر کی تعطیلات چھ جنوری 2022  سے ہوں گی جبکہ دوسرے سمسٹر کا آغاز 16 جنوری 2022 سے کیا جائے گا۔
دوسرے سمسٹر کی تعطیلات 10 مارچ 2022 سے ہوں گی جبکہ 20 مارچ سے طلبہ کلاسوں کا رخ کریں گے۔
پہلا سمسٹر  18 ہفتے جبکہ دوسرا سمسٹر 19 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور تعلیمی سال کے دنوں کی کل تعداد 176 ہوگی۔

 

شیئر: