Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرانشاہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن، میجر سمیت دو فوجی جان سے گئے

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزین آپریشن جاری ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ایک آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو فوجی جان سے گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عامر عزیز شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ ایک شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔
شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 29 برس کے میجر عامر عزیز اور 27 برس کے سپاہی محمد عارف جان سے گئے۔
میجر عامر کا تعلق سرگودھا اور محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔
علاقے میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزین آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر: