Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مزید ٹیلنٹ کو راغب کرنے کےلیے مقامی برانڈز متعارف کرائے گا

یہ انیشیٹو دی سینڈ باکس کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب ڈیجیٹل توسیع کا مشاہدہ کرتے ہوئے ورچوئل ٹرانسفارمیشن میں مقامی برانڈز کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
ریاض میں دو روزہ نیکسٹ ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے دی سینڈ باکس کے شریک بانی سیبسٹین بورگیٹ نے کہا کہ ’  ایک میٹاورس پلیٹ فارم جو پلیئرز کو بلاک چین پر عمیق گیمنگ کے تجربات بنانے اور منیٹائز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیبسٹین بورگیٹ نے انکشاف کیا کہ ’ وہ سال کے اختتام سے قبل سعودی عرب سے مزید مقامی برانڈز کا اعلان کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ انیشیٹو دی سینڈ باکس کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جو تعلیم، تفریح اور مصروفیت کے نئے جہتوں کے ارد گرد موجود برانڈز کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا‘۔
سیبسٹین بورگیٹ نے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ یہ مقامی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کا ایک طریقہ ہو گا کیونکہ وہ بڑے برانڈ کے ارد گرد ورچوئل پڑوسی بننا چاہتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سینڈ باکس نے اس سال کے شروع میں ڈیجیٹل سعودی نمائش کے دوران سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک سٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یہ تعاون فروری میں لیپ 23 کانفرنس کے دوران مضبوط کیا گیا جس کا مقصد پبلک سیکٹر کے لیے اختراعی سلوشن فراہم کرنا ہے۔
شریک بانی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری یہ ظاہر کرنے میں انتہائی اہم ہے کہ دی سینڈ باکس کی قیادت، جس کی نمائندگی جی ڈی اے مملکت اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں کرتا ہے، ایک حکومتی ادارے کے کنٹرول میں ہے۔
سیبسٹین بورگیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ’ یہ انیشیٹو ٹیکنالوجی، سماجی انٹریکشنز اور ملازمت کے امکانات کے بدلتے ہوئے منظر نامے سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ڈیجیٹل اکانومی کی تخلیق کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ  ویڈیو گیمز یا گیم بنانے میں مصروف افراد کو ممکنہ طور پر آمدنی پیدا کرنے اور اپنے مطلوبہ کیرئیر کو آگے بڑھانے کا امکان بھی فراہم کرتا ہے‘۔
انہوں نے دی سینڈ باکس کی عالمی رسائی کو اجاگر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایشیا اپنے پلیئر بیس، مواد کے تخلیق کاروں اور زمینداروں کا 40 فیصد حصہ رکھتا ہے۔
یہ متنوع آبادیاتی ترکیب ایک فروغ پزیر ورچوئل دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو شمولیت کو قبول کرتی ہے اور ثقافتی تنوع کا جشن مناتی ہے۔

شیئر: