Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابغ ہسپتال میں سکہ نگلنے والے دو سالہ بچے کو بچالیا گیا

دو سالہ بچے کو رابغ جنرل ہسپتال ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں رابغ جنرل ہسپتال کے طبی عملے  نے سکہ نگل لینے والے دو سالہ بچے کو یقینی موت سے بچالیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ صحت جدہ نے بیان میں کہا کہ’ دو سالہ بچے کو رابغ جنرل ہسپتال ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ اس نے کوئی چیز نگل لی ہے جس سے اس کا دم گھٹ رہا ہے۔ نگلی جانے والی چیزحلق میں اٹکی ہوئی ہے‘۔ 
رابغ جنرل ہسپتال کے طبی عملے نے فوری آپریشن کیا۔ پتہ چلا کہ بچے نے سکہ نگل لیا تھا۔ بچے کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ رابغ جنرل ہسپتال او پی ڈی سال رواں کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 25419 افراد کو صحت خدمات فراہم کرچکا ہے۔ 

شیئر: