Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیارہ سالہ لڑکی کے حلق سے 4 سال سے پھنسا سکہ نکال لیا گیا 

’لڑکی کے حلق میں کوئن کی موجودگی کا انکشاف اتفاقیہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے ذریعہ 11 سالہ لڑکی کے حلق میں 4 سال سے پھنسا کوئن نکال لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لڑکی کے حلق میں کوئن کی موجودگی کا انکشاف اتفاقیہ ہوا ہے۔
طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’4 سال پہلے لڑکی نے غلطی سے کوئن نگل لیا اور گھر والوں سے بات چھپائے رکھی‘۔
’اتفاق سے  کوئن نگلنے سے اسے سانس لینے میں تکلیف ہوئی نہ ہی اس کے مابعد اثرات ظاہر ہوئے‘۔
’واقعے کے بعد بات آئی گئی ہوگئی اور خود لڑکی بھول گئی کہ اس نے کوئن نگل لیا تھا‘۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دو سال سے لڑکی کوانیمیا کی شکایت ہوئی اور متعدد مرتبہ ڈاکٹروں کو دکھایا‘۔
’ایک مرتبہ ایکسرے کے دوران حلق میں پھنسا کوئن بھی ایکسرے میں واضح طور پر نظر آیا مگر ڈاکٹروں نے سمجھا کہ لڑکی نے شاید کوئی لاکٹ وغیرہ پہنا ہوا ہے‘۔
’بعد ازاں لڑکی کا ایکسرے ہوا تو انکشاف ہوا کہ اس کے حلق میں کوئی بھنسا ہوا ہے‘۔
طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’کوئی نکالنے کے لیے گلے میں آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا اور چار دن بعد لڑکی کو گھر جانے دیا گیا‘۔

شیئر: