پنجگور...بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی سرحدی محافظوں کے مارٹر حملے میں پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کریم جان کے نام سے ہوئی جو واشک کا رہائشی تھا ۔کمشنر مکران کے مطابق حملہ ہفتے کی صبح سرحد پار سے مارٹر داغا گیا جس کی زد میں آکرگاڑی تباہ ہوگئی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔لیویز اورایف سی اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔کمشنر مکران نے کہا ہے کہ ا یرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی حدود کی مسلسل خلاف ورزی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایرانی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرچکے ہیں۔بلوچستان میں سرحد کے قریب مسلح افراد اور ایرانی فورسز کی جھڑپ کے دوران 10 ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک کی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے۔