Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل فیاض الرویلی سے برطانوی چیف آف سٹاف کی ملاقات

دفاعی اورعسکری شعبوں میں شراکت کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے پیر کو برطانوی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈر نے ملاقات کی ہے۔ وہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ 
سعودی وزارت دفاع  کے بیان کے مطابق جنرل الرویلی نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ہیڈکوارٹر ریاض میں دونوں دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
دفاعی اورعسکری شعبوں میں شراکت کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل اور موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر مسلح افواج جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری اور متعدد اعلی فوجی افسران، ریاض میں متعین برطانوی سفیربھی موجود تھے۔

 اعلی فوجی افسران، ریاض میں متعین برطانوی سفیربھی موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر سے برطانوی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل سر پیٹرل سینڈر نے  بری افواج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
دفاعی و عسکری شعبے میں دوطرفہ تعلقات اور فریقین کے درمیان تجربات کے تبادلے اور تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
برطانوی افواج کے چیف آف سٹاف نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مزید العمرو سے بھی ملاقات کی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: