Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل فیاض الرویلی کی امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے سینیئر افسران بھی شریک تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کنگ سلمان ایئر بیس پر امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی جونیئر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران خصوصا دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
فریقین نے فوجی تعاون مضبوط بنانے کی اہیمت کا جائزہ لیا،علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق مشترکہ مفاد کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے سینیئر افسران بھی شریک تھے۔

شیئر: