Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 متاثرکن مجسمہ سازی اور آئل پینٹنگز کی کثیرالجہتی سعودی فنکارہ

والدہ یہ سکھاتی تھیں کہ چیزوں کو فنکارانہ نقطہ نظر سے کیسے دیکھا جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے فنکار گھرانے میں پرورش پانے والی کثیرالجہتی سعودی فنکارہ ازھار سعید اپنے ارد گرد کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر زندگی کو بہت سے رنگوں سے دیکھ رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فنکارہ کے طور پر نشوونما پانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری والدہ ایک فنکار تھیں اور میں اپنے فارغ وقت میں ہمیشہ فن کے ساتھ منسلک رہی۔

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ہمیں یہ سکھاتی تھیں کہ چیزوں کو فنکارانہ نقطہ نظر سے کیسے دیکھا جاتا ہے جب تک ہم اپنے  ذوق کو جمالیاتی طور پر بہتر نہ کر لیں۔
سعودی فنکارہ بیک وقت غیرمعمولی مہارت رکھتی ہیں ان کی صلاحیتوں میں مجسمہ سازی، مٹی سے منفرد ماڈل تشکیل دینا شامل ہے اور وہ آئل پینٹنر کے ساتھ آرٹ ٹیچر بھی ہیں۔

اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ ایک فنکار کس طرح مختلف مہارتوں اور مضامین کو تیار اور تیار کر سکتا ہے، ازھار سعید نے  بتایا کہ یہ زندگی کے تمام شعبوں میں مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
اپنی کامیابی کا راز بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فن کی دنیا میں نئے افق دریافت کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کے تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ  زندگی کے ساتھ جڑی ہوئی خوشیاں اور دکھ مجھے حوصلہ دیتے ہیں اور امید دلاتے ہیں کہ اپنے فن کو کیسے تقویت دی جاتی ہے۔ 
سعودی آرٹسٹ کے تیارکردہ شاہکار ریاض کے مجسمہ سازی سمپوزیم میں پیش کئے گئے ہیں جہاں دیگر مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے تیارکردہ نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔
ازھار کا تیار کردہ منفرد شاہکار جس کا عنوان ' پرمیننس' (مستقل مزاجی) ہے  اور یہ ماڈل انسانی وجود اور زمین کی ہئیت سے مشابہہ ہے۔

اپنے تیار کردہ ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ استقامت ہمیشہ انسانی وجود کی نبض ٹٹولتی ہے فطرت کے قریب کرتی ہے۔
 سعودی فنکارہ نے بتایا کہ ریاض آرٹ کی جانب سے منعقد کردہ طویق نمائش میں شرکت کرنا بہترین موقع ثابت ہوا ہے جو ذاتی سطح پر بہت نتیجہ خیز رہا۔
یہاں پر دنیا بھر کے ممتاز مجسمہ سازوں سے میری ملاقات ہوئی اور ہم سب نے اپنے تجربات شیئر کیے اور مجھے اپنے کام سے بہت خوشی ملی۔
 

شیئر: