سعودی فنکار زکیہ الحربی نے تجریدی آرٹ میں منفرد کڑھائی کے نمونے تیار کرکے پذیرائی حاصل کی ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے زکیہ الحربی نے بتایا کہ وہ آٹھ برس سے زیادہ عرصے سے کڑھائی کا کام کررہی ہیں۔ رسم الخط میں استعمال ہونے والے حروف کو کڑھائی کے فن پاروں میں تبدیل کیا ہے۔ یہ ان کی اپنی ایجاد ہے۔ انہوں نے پانچ سال تک بریدہ میں خواتین کی سوسائٹی میں دستکاری کے نگراں کے طور پر کام کیا۔ اس دوران کڑھائی کے ہنر میں کافی کچھ سیکھا۔

زکیہ الحربی نے بتایا کہ انہیں الخوص، الکنفا، الشنف الحجازی، السدو اور کشیدہ کاری کی اچھی معلومات ہیں۔ مقامی ناموں پر کشیدہ کاری اور کڑھائی کا تجربہ بھی ہے۔ یہاں خاتون کاریگروں کے ساتھ کام کرنے کا لطف ہے۔ انہیں سکھانے اور ان سے سیکھنے کے مواقع ملتے رہے ہیں۔
زکیہ الحربی نے بتایا کہ وہ تقریباً چار برس سے کشیدہ کاری کا معیار بلند کرنے اور اس ہنر کو نئی شکل، نیا روپ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ متعدد ڈیزائن اور عربی کے قلمی نسخوں کو کڑھائی اور کشیدہ کاری میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
