Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے محلے میں بندر کا گشت، بلی کو پکڑنے کی کوشش

بغیر پرمٹ جانوروں کی خرید و فروخت  ممنوع ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض کے السلی محلے میں بندر کے گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بندر ایک بلی کا تعاقب کررہا ہے۔  بلی جب اپنی جان بچانے کےلیے درخت پر چڑھی تو بندر نے اسے وہاں سے بھی اتارا۔ بلی نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بندر نے دوڑ کر دوبارہ پکڑ لیا۔ 
سوشل میڈیا صارفین اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ ایک  صارف کا کہنا ہے ’اس قسم کے بندر خطرناک ہوتے ہیں۔ یہ پالتو بندر نہیں ہیں۔ آبادی میں کیا کر رہا ہے‘۔
 جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے وضاحتی بیان میں کہا کہ’ ریاض میں موجود بندرغیر قانونی کاروبارکا نتیجہ ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ فیلڈ ٹیمیں السلی محلے میں گھومنے والے بندروں کا مسئلہ حل  کرنے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کررہی ہیں‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بغیر پرمٹ جانوروں کی خرید و فروخت اور ان کی افزائش  ممنوع ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر سزا ہے‘۔ 

شیئر: