Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرکاری ملازمین کے لیے ’دوم‘ پروگرام کیا ہے؟

سرکاری ملازم سمارٹ موبائلز پر ’دوم‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے سرکاری ملازمین کے لیے ’دوم‘ پروگرام کا ریاض میں افتتاح کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق اس پروگرام کو ملازمت سے وفاداری کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری ملازمین کو خصوصی پیشکشیں کی جاتی ہیں۔
مملکت بھر میں 2500 سے زیادہ  سروس پروائیڈر ہیں۔ ان سے بارہ لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازم فائدہ اٹھائیں گے۔ 
انجینیئراحمد الراجحی نے کہا کہ ’دوم‘ نامی  پروگرام اعلی قیادت کے اس جذبے کا عکاس ہے کہ سرکاری سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور افرادی قوت کے فروغ کے حوالے سے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ سرکاری ملازمین  کی منفرد مخلصانہ کوششوں پر انہیں سراہا اور نوازا جائے‘۔ 
وزارت افرادی قوت کے مطابق ’ سرکاری ملازم سمارٹ موبائلز پر ’دوم‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں‘۔ وہ اپنے او اہل وعیال کے حوالے سے متعدد سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ 

شیئر: