Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کے اجلاس میں پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں کا جائزہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدرات نیوم میں ہوا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں منگل کو پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے بین الاقوامی کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدرات نیوم میں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں پانی کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی کوششوں کو بڑھانے کےلیے گلوبل واٹر آرگنائزیشن کے قائم کی جائے گی جس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا۔
اس اقدام سے پانی کے مسائل مکمل طور پر حل کرنے حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششیں مستحکم ہوں گی۔ 
کابینہ کے اجلاس میں حال ہی میں دوست ممالک کے رہنماوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کے حوالے سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شیئر: