Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے منتظر ہیں: سعودی کابینہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو  شاہ سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مشرکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی سعودی، ایران تعلقات کے نئے دور کا منتظر ہے‘۔
 کابینہ کا یہ تبصرہ مارچ میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے بعد جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ کے  پہلے دورہ سعودی عرب کے بعد سامنے آیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا۔ 
کابینہ نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے سفی اپنے فرائض انجام دیے رہے ہیں۔
کابینہ کو سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ دونوں رہنماوں نے مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے ایس پی اے کو بتایا کہ اجلاس کو دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور جی 20 اسلامی و عرب تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ذریعے کثیر فریقی رابطہ امور سے آگاہ کیا گیا۔ 
کابینہ نے17 اہم فیصلے کیے۔ وزیر خارجہ کو خلیجی تعاون کونسل ممالک کی ہیلتھ کونسل اور سعودی حکومت کے درمیان ہیڈکوارٹر معاہدے کے مسودے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔ 
وزیر اسلامی امور کو قازقستان کے ساتھ اسلامی امورکے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات کا اختیار سونپا گیا۔ 
 مصر کے ساتھ آبی وسائل کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری  اور ریاض کے میئر کو کوریا کے ساتھ شہری انتظامات کے سلسلے میں تعاون کی مفاہمتی یاددداشت پر مذاکرات کا اختیار سونپا گیا۔ 
کابینہ نے وزیر سیاحت کو چین کے ساتھ  مفاہمتی یادداشت، وزیر اقتصاد کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اقتصادی شعبے میں مفاہمتی یادداشت، تبوک یونیورسٹی کے سربراہ کو مصر میں شاہ سلمان انٹرنیشنل یونیورسٹی اور تبوک یونیورسٹی کے درمیان ریسرچ اور اکیڈمک امور میں مفاہمتی یادداشت، پبلک پراسیکیوٹر کو عدالتی و قانونی تعاون کے سلسلے میں عمان کے ساتھ  مفاہمتی یادداشتت، سرکاری دستاویزات کے قومی مرکز کے  نگران اعلی کو اردن کے ساتھ دستاویزات کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت،  کے لیے مذاکرات کی منظوری دی۔ 

شیئر: