قاہرہ میں جاپان، عرب سیاسی مکالمے کے تیسرے سیشن کا آغاز
سعودی عرب مختلف شعبوں میں جاپان، عرب تعاون مستحکم دیکھنا چاہتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جاپان، عرب سیاسی مکالمے کے تیسرے سیشن میں سعودی وزیر خارجہ کی نیابت نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے سیاسی مکالمے کی سربراہی مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور جاپان کے وزیر خارجہ نے کی۔
انجینیئر ولید الخریجی نے سیاسی مکالمے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ’ فریقین کے درمیان مسلسل سیاسی مکالمہ ضروری ہے۔ اس سے اس پتہ چلتا ہے کہ مختلف شعبوں میں منفرد تعاون اور وسیع کرنا چاہتے ہیں‘۔
باہمی دلچسپی کے سیاسی مسائل میں نقطہ ہائے نظر کے تبادلے کے خواہاں ہیں۔
انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ ’مشرق وسطی کے علاقے کو محفوظ اور مستحکم اور خوشحال بنانے سے سب کے لیے بہترمستقبل کی امید پیدا ہو گی‘۔
انہوں نے کہا کہ’ جاپان اور عرب اس بات سے پوری طرح متفق ہیں کہ امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کے فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی حوصلہ افزائی ضروری ہے‘۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب مختلف شعبوں میں جاپان، عرب تعاون مستحکم دیکھنا چاہتا ہے‘۔
سعودی وفد عرب لیگ میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز بن عبداللہ المطربھی شامل تھے۔