سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو قاہرہ میں شام سے متعلق وزارتی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں شامی بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کےلیے جانے والی کوششوں پر مشاورت اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا جس سے اس کے تمام اثرات ختم ہوجائیں۔
وزارتی اجلاس نے انسانی بحران کو حل کرنے، شام کے تمام علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے، ان کے مصائب کے خاتمے اور بحفاظت ان کی وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ایسے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جو شام کے پورے علاقے میں صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔